پشاور انفلوئنزہ نے وبائی شکل

پشاور میں انفلوئنزہ نے وبائی شکل اختیار کرلی

ویب ڈیسک : پشاور اور صوبے کے دوسرے گنجان شہروں میں انفلوئنزہ کی وبائی شکل اختیار کرنے کی وجہ سے ہزاروں افراد نزلہ، زکام، کھانسی اور گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں واضح رہے کہ پشاور سمیت تقریبا تمام اضلاع میں انفلوئنزہ وائرس نے وبائی صورتحال اختیار کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں شہری ہسپتالوں میں معائنہ کیلئے رپورٹ ہورہے ہیں
پشاور ، کوہاٹ ، ڈیرہ ، مردان اور ہزارہ کے اضلاع میں انفلوئنزہ وائرس سے نزلہ ، زکام، بخار، گلے کی خرابی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو آشوب چشم اور سانس کی بیماریاں بھی لاحق ہورہی ہیں جو بارش سے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ادھر محکمہ صحت نے اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر میں کھلی فضا میں ماسک کا استعمال کریں۔ جبکہ پیدل، سائیکل یا موٹرسائیکل اور کھلی گاڑیوں میں سفر کرنے کے بعد آنکھیں تازہ پانی سے دھونے اور انفلوئنزہ سے بچنے کیلئے ہاتھ دھونے اور ٹھنڈے پانی کے استعمال سے شہریوں کو بچنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبائی وزیر خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع