خیبرپختونخوا میں ڈینگی

صوبہ بھر میں ڈینگی سے مزید 279 افراد متاثر

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے مزید279افرادمتاثرہو گئے ۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار720ہوگئی۔پشاورمیں سب سے زیادہ 142 کیسز رپورٹ ہوئے ،مجموعی تعداد8ہزار141ہوگئی،ہری پور میں 31مردان 24، مالاکنڈ اورخیبر سے17-17 نئے کیسزسامنے آئے ۔صوبے میں ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد1587 ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید13مریض اسپتال پہنچ گئے،مجموعی تعداد53ہوگئی،رواں سال اب تک صوبے میں 15 افراد ڈینگی سے انتقال کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس