وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات کے آنے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے گریڈ 21 کے پولیس آفیسر اور سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا الزام کے ساتھ ساتھ پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاہور میں احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس لاہور پر بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔
Load/Hide Comments