حکومت پاک فوج اور عوام

حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے: شیخ رشید

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 50 روپے لیوی بڑھوا دی ہے اور جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاست کا پریشر کُکر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا