مونس الٰہی

عمران خان پر حملہ: نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرنے سے روکا، مونس الٰہی

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سے متعلق اہم بیان دیا ہے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر 24 گھنٹوں میں درج کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے عدالت میں بتایا انہیں صوبائی حکومت نے ایف آئی آر درج کرنے سے روکا۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مونس الٰہی نے آئی جی پنجاب کے بیان سے متعلق ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نا معلوم افراد پر کرنے سے روکا ہے۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ پر لکھا کہ پولیس کو پولیس کی مدعیت میں پولیس کی مرضی کی ایف آئی آر سے روکا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت