موسمیاتی اثرات

موسمیاتی اثرات: درست فیصلے نہ کیے تو کوئی ملک نہیں بچے گا، شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی اثرات کی تباہی جاری رہی تو کوئی بھی ملک سنگین اثرات سے بچ نہیں سکے گا، موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں
ویب ڈیسک: مصر کے شہر شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ناروے کے وزيراعظم کی مشترکہ صدارت میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی اثرات سے متعلق بات کرتے ہوئے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی مشکلات سےآگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو سردیوں میں گرم کپڑوں کی ضرورت ہے، متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں آج بھی پانی کھڑا ہے، سیلاب سے نقصانات کا تازہ ترین اندازہ 30 ارب ڈالر ہے ، تعاون کرنے پر عالمی ادارہ صحت اور دیگر کے شکر گزار ہیں۔
کانفرنس کے موقع پر وزیرا‏عظم سے مختلف ملکوں اور اداروں کے سربراہوں نے ملاقات کی۔
شہباز شریف سے اسپین، نائیجر،ایسٹونیا، کویت ، بحرین ، تاجکستان ، عراق ، انڈونیشیا اور لبنان کے قائدین نے الگ الگ ملاقات کی۔
ان کے علاوہ کمشنریورپی یونین اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سمیت آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان