عمران خان پر قاتلانہ حملے

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تھانہ سٹی وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی گئی جس کے بعد تھانہ سٹی وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدام قتل ، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں موقع سے گرفتار ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کل سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی، ملزم نوید اس وقت لاہور میں سی ٹی ڈی کی زیر حراست ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، محکمہ فشری میں خورد برد کے الزام پر 3 اہلکار معطل