مصطفٰی نواز کھوکھر

مصطفٰی نواز کھوکھر کا سینیٹ کی نشست سے استعفٰی دینے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مصطفٰی نواز کھوکھر نے سینٹ کی نشست سے استعفٰی دینے کا اعلان کر دیا
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے لکھا کہ آج پارٹی کے سینیئر رہنما سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے خوش نہیں اور سینیٹ کی نشست سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، اس لیے میں بخوشی سینیٹ سے استعفیٰ دینے پر راضی ہوگیا۔
ٹویٹ پر انہوں نے مزید لکھا کہ سیاسی کارکن کے طور پرمفاد عامہ کے معاملات پراظہار رائے کا حق رکھتا ہوں، سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں، اختلافات کوایک طرف رکھتے ہوئے پارٹی قیادت کے ساتھ شاندار سفر رہا، ان کے مستقبل کیلیے نیک تمنائیں ہیں۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اعظم سواتی کے ساتھ پیش آنے والے ویڈیو واقعے پر آواز اٹھائی اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرر، جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن اجلاس سےواک آوٹ کر گئے