پنجاب میں گورنر راج

پنجاب میں گورنر راج کا آئینی آپشن موجود ہے،گورنرپنجاب بلیغ الرحمٰن

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے امن وامان کی صورت حال اور حالات ہاتھ سے نکلنے اور انتشار بڑھنے کی صورت میں پنجاب میں گورنر راج لگانے کا آئینی آپشن موجود ہے
ویب ڈیسک: لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا پنجاب میں گورنر راج کے امکان کو مسترد نہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امن وامان کی صورت حال اور حالات ہاتھ سے نکلنے پر صوبے میں گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گورنر راج ناممکنات میں نہیں، غیر آئینی بھی نہیں البتہ انتہائی قدم ہے، صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ امن وامان کی صورت حال اور حالات ہاتھ سے نکلنے پر آئین میں گورنر راج کی جگہ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چند دن پہلےگورنر ہاؤس پرحملہ کیا گیا، گیٹ کو آگ لگائی گئی، چند لوگوں نےگورنر ہاؤس کے اندرگھسنےکی کوشش کی، جس طرح امن و امان کو ہاتھ میں لیا جا رہا ہے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔
دوسری جانب گورنرہاؤس کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ 4 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گورنرہاؤس کے دروازے کو آگ لگانے کے باعث کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ