اپوزیشن لیڈر

پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ کے محاذ پر نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا عندیہ
ویب ڈِسک: پاکستان تحریک انصاف ” پی ٹی آئی ” نے سینیٹ کے محاذ پر نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی، اعظم سواتی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم کی جگہ اعظم سواتی کو اس منصب پر لانے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلد اس حوالے سے ضابطہ کی کارروائی کےلئے چئیرمین سینٹ کو خط لکھے گی، اعظم سواتی کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئی انہیں یہ ذمہ داری دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیسوں کی حاطر ہمیں جنگ میں دھکیلنے کی کوشش ہو رہی یے، ایمل ولی خان