امیر جماعت اسلامی سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی عمران خان سے ملاقات

جماعت اسلامی پاکستان کےامیر سراج الحق نے وفد کے ہمراہ عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں جماعت کے وفد نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی، مرکزی نائب صدر تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چودھری، سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سمیت دیگر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سراج الحق نے عمران خان کی عیادت اور مزاج پرسی کی اور وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے کارکنان کی جلد و مکمل شفایابی کیلئے دعا کی جبکہ قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ملاقات کے دوران سراج الحق نے ذمہ داروں کے تعین اور محاسبے کیلئے عمران خان کے مؤقف کی روشنی میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر الیکشن ریفارمز پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طویل جنگ کے بعد بھی راستہ الیکشن ہی ہوگا، شفاف الیکشن ہی اس صورتحال سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک مزید کمزور ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی ہلچل اور سرگرمیاں ہر پارٹی کا سیاسی حق ہے، الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری