پیشہ ورانہ فرائض

ہمیشہ پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں، آرمی چیف کی جوانوں کو ہدایت

کور ہیڈ کوارٹر پشاور کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں
ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا، کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے امن اور استحکام کے حصول میں فارمیشن کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ہیں جنہوں نے سماجی ، اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی خدمت میں ہمیشہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف سیاست میں سرگرم، جلد پارٹی صدارت سنبھالیں گے