ڈبلیو ایس ایس پی10کروڑ

بجلی بلوں کی مد میں ڈبلیو ایس ایس پی10کروڑ کی نادہندہ

ویب ڈیسک :پشاور کی سینی ٹیشن کمپنی کے پاس بجلی بلوں کی ادائیگی کے پیسے بھی نہیں ہیں جبکہ 10کروڑ روپے سے زائد کے بجلی بل بروقت ادا نہ کرنے پر کمپنی پر ایک کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے سینی ٹیشن کمپنی پشاور ذرائع کے مطابق ماہ نومبر میں بجلی بلوں کی ادائیگی بروقت کرنا لازمی ہے اس وقت کمپنی کے ذمہ بجلی کے 10کروڑ روپے سے زائد کے بل ہیں تاہم اگر یہ بل بروقت ادا نہ کئے گئے تو کمپنی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا جائے گا
اس وقت کمپنی کے پاس بجلی بل جمع کرانے کے پیسے نہیں ہیں جس کی وجہ سے کمپنی پر جرمانہ عائد ہونے کا خدشہ ہے۔ کمپنی ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے انرجی مانیٹر نگ یونٹ سے مذکورہ بلوں کی ادائیگی کر دے تاکہ کمپنی ایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانہ سے بچ جائے ۔ بعد ازاں کمپنی کو فراہم کی جانے والی سالانہ گرانٹ سے اس کی کٹوتی کردی جائے
بصورت دیگر یہ ایک کروڑ روپے کمپنی اپنی گرانٹ سے ہی ادا کرے گی اور اس کا نقصان سرکاری خزانے کو پہنچے گا۔ واضح رہے کہ کمپنی اس وقت شدید مالی بحران کی شکار ہے اور پہلے ہی کمپنی صوبائی حکومت سے 45کروڑ روپے طلب کر چکی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج