بچوں میں ڈی وارمنگ

بچوں میں ڈی وارمنگ کیلئے پانچ روزہ مہم چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں سکول جانے کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی مہم 14سے 18نومبر تک چلائی جائیگی، مہم کے دوران 22اضلاع میں تقریبا 78لاکھ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچائو کیلئے دوائی کی خوراک کھلائی جائیگی، اس بات کا اعلان محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی ڈی وارمنگ پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر عطا اللہ خان نے دیگر اسٹک ہولڈرز کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی ہے
ڈاکٹر عطا اللہ نے کہا کہ پیٹ کے کیڑوں کی موجودگی میں بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے وہ نہ صرف جسمانی مسائل کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی متاثر ہوتے ہیں جس کا اثر ان کی تعلیم پر بھی پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے شراکت داروں کی معاونت سے بچوں میں ڈی وارمنگ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، مہم کے دوران صوبہ بھر میں 5سے 14سال کے عمر کی بچوں کی حوصلہ آفزائی کی جائیگی کہ وہ پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ کیلئے دوائی کی خوراک لیں۔پریس کانفرنس میں محکمہ تعلیم اور دیگر سماجی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس، 30 اپریل کو پیشی کی ہدایت