پختونخوا میں انسولین کا بحران

خیبر پختونخوا میں انسولین کا شدید بحران،رپورٹ طلب

ویب ڈیسک :انسولین کے شدید بحران پر محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈرگ اینڈ فارمیسی ڈائریکٹوریٹ کو میڈیسن مارکیٹ میں انسولین کی شارٹیج کے بارے میں چھان بین کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین دستیاب نہیں جبکہ اس بحران کی وجہ سے میڈیسن مارکیٹ میں بھی انسولین موجود نہیں۔
اس صورتحال میں لاکھوں کی تعداد میں مریض متاثر ہورہے ہیں جس پر محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں سے انسولین سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ مارکیٹ میں بھی انسولین کی شارٹیج اور سٹاک سے متعلق معلومات کی فراہمی کا ہدف دیا گیا ہے انسولین پراجیکٹ کی شروعات کے بعد ہسپتالوں میں انسولین کی خریداری کا رواج بلکہ صوبہ میں مخصوص پراجیکٹ کے ذریعے انسولین مریضوں کو مفت فراہم کی جارہی تھی اور باقی لوگ مارکیٹ سے انسولین خرید رہے تھے اس وجہ سے مارکیٹ اور متعلقہ سنٹرز پر بحران سے بیک وقت تمام مریض متاثر ہوئے ہیں جن کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بندوبست کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، ایم ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر ہاسپٹل مقرر