ملتان گیریژن

آرمی چیف کا ملتان گیریژن کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور وہاں افسران و جوانوں سے بات چیت بھی کی
ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا دورے میں سٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ملکی خدمت میں غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کے دورہ ملتان کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعکقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ملتان گیریژن کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔
آرمی چیف نے سٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بات چیت کے دوران مادر وطن کی خدمت میں ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا