ڈیلی میل

ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال تاخیری حربے استعمال کیے، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلے بہانوں سے ہتک عزت کے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنا مؤقف بیان کرنے کی حد تک مقدمہ جیت چکے ہیں
ویب ڈیسک: فاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال تک حیلے بہانوں سے کیس تاخیری حربے استعمال کیے گئے، ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ (میننگ ہیئرنگ) جیت چکے ہیں، ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات کی سماعت کے لئے جج نے آئندہ ماہ 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے، ان الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر 2022 ء تک جمع کرانا ہے۔
شہباز شریف کی جانب سے مقدمے میں مختصر جواب پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے، ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر 2023ء میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکا، اب اسے قانون کا سامناکرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران صدور ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تشویش کااظہار