پشاور چوری کے واقعات

پشاور، چوری و رہزنی وارداتوں میں 3 افراد کو لوٹ لیاگیا

ویب ڈیسک : پشاورکے مختلف علاقوں میں رہزنی اور چوری کے واقعات کے دوران3 افراد کو لوٹ لیا گیا جبکہ ایک راہزن پکڑاگیا، ہتھ ریڑی پر محنت مزدوری کرنے والے امان اللہ ولد نشان سکنہ مہمند ایجنسی نے رپورٹ کی کہ ڈبگری میں مشن ہسپتال کے قریب وہ موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اس دوران نقاب پوش رہزن نے اس سے موبائل فون سیٹ چھین لیا اور فرار ہو گیا.
پولیس نے راہزنی کے الزام میں نجیب اللہ ولد قاسم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔، ادھر خائستہ گل ولد آزاد گل سکنہ مدینہ کالونی شاہی باغ سبزی منڈی گیا جہاں نامعلوم چوروں نے اسے موٹرسائیکل سے محروم کر دیا، محمد صفدر ولد فضل محمد سکنہ ڈیفنس کالونی حیات آباد میں واقع سوئی گیس کے دفتر آیا جہان سے اس کی گاڑی چوری ہو گئی، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد