تعیناتی پر ابھی مشاورت

آرمی چیف کی تعیناتی پر ابھی مشاورت نہیں ہوئی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم ہی کریں گے، آرمی چیف کی تعیناتی پر ابھی مشاورت نہیں ہوئی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوال کیا کہ کیا آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہو چکا ہے؟ وزیردفاع خواجہ آصف نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا۔
صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی کردار ہے؟ خواجہ آصف نے سوال کے جواب میں کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت وزیراعظم کی صوابدید ہے، وزیراعظم نے ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنا ہے۔
خواجہ آصف سے پھر سوال کیا گیا کہ نواز شریف سے کیا کوئی مشاورت ہو رہی ہے؟ جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر ابھی مشاورت نہیں ہوئی، یہ اخباری خبریں ہیں، ایسی خبریں چلتی رہتی ہیں۔
عمران خان کی جانب سے امریکی سازش سے متعلق مؤقف تبدیل کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کیا عمران خان پہلی بار مکر رہا ہے؟ وہ ہر چیز سے مکر جاتا ہے، گزشتہ 4 سال میں کتنی باتیں کیں، کیا کسی بات پر قائم رہے؟
خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا، اس کو یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہتا کیا ہے، اگر کچھ لوگ اس کی بات پر اعتبار کرتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم