رسک تھرڈ ممالک

برطانیہ نے پاکستان کو رسک تھرڈ ممالک کی لسٹ سے نکال دیا، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پرطانوی کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ نے فیصلے سے پاکستان ہائی کمشن کو آگاہ کر دیا ہے، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے لیے گراں قدر اقدامات کئے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور