نا قابل تلافی نقصان

عمران خان کے فریب نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مبینہ امریکی سازش کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا عمران خان کے فریب نے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا
ویب ڈیسک: ساماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی اپنی بیرونی سازشی تھیوری کی تردید شیطانی کردار کی یاد دہانی ہے، اس نے اپنے سیاسی مفادات کیلئے پاکستان کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے والے کی مکاری، غداری سے قوم حیران ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ امریکی سازش کا معاملہ ختم ہو چکا، پاکستان کو دنیا بھر خاص طور پر امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم