پشاور یونیورسٹی اضافی فیس

پشاوریونیورسٹی انتظامیہ کو اضافی فیس سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک : پشاور ہائیکورٹ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اساتذہ کے بچوں سے رعایتی فیس مانگنے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پشاوریونیورسٹی انتظامیہ کو اضافی فیس لینے سے روک دیا جبکہ مذکورہ طلباء کو پڑھائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل بنچ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مختلف تنظیموں کی جانب سے دائر رٹ درخواستوں پر سماعت کی ۔دوران سماعت ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پشاور یونیورسٹی نے اسلامیہ کالج کے اساتذہ کے بچوں کو نوٹسز جاری کئے ہیں اور انہیں ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سیلف فنانس کے تحت پیسے جمع کریں حالانکہ جو معاہدہ ان دونوں یونیورسٹیوں کے مابین پہلے سے دستخط شدہ ہے.
اس کے تحت وہ کسی صورت ایسا اقدام نہیں اٹھا سکتے۔ ثابت اللہ خلیل ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پہلے ان طلباء کو کلاسوں میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور بعد میں انہیں کہا گیا کہ وہ رعایتی فیسیں یونیورسٹی کو ادا کرنے کے پابند ہیں۔پشاور یونیورسٹی اساتذہ کے بچے بھی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں اور اسی قسم کی رعایت انہیں بھی حاصل ہے ۔ عدالت نے پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی