آرمی چیف کی تقرری

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق تمام دعوے دھرے رہ جائینگے، چودھری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھرےرہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں بیشتر سیاستدان شکوہ ، جواب شکوہ الزامات میں الجھے ہوئے ہیں، اُن کے تحمل و برداشت، رواداری اور بردباری کے جذبے کمزور پڑ رہے ہیں جس کے سبب شکوہ کاروں کو جواب شکوہ سننے کا حوصلہ ہی نہیں، میری دعا ہے کہ ملک میں جس طرح کی سیاست ہورہی ہے اللہ کرے کہ یہ کامیاب نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع نہ بنایا جائے کیونکہ آرمی چیف ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے، وہ سپہ سالار بننے کے بعد کسی خاندان، قبیلے یاعلاقے کا نہیں ساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان ملک کا منصف اعلیٰ ہوتا ہے چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ