جے آئی ٹی

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، جے آئی ٹی ایک بار پھر تبدیل

پنجاب حکومت نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی ایک بار پھر تبدیل کردی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر جے آئی ٹی کے نئے سربراہ ہوں گے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کا کنوینرمقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان سیدخرم ، اےآئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب احسان اللہ چوہان ، ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ملک طارق محمود اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ کو جے آئی ٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملےکی تحقیقات کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز