لکی مروت

لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 اہلکار شہید

لکی مروت میں ڈاڈیوال پولیس سٹیشن کی حدود میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، حملے میں اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل لکی مروت میں ہفتہ وار میلے کی سیکیورٹی کے لیے جارہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دہشتگردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈیوٹی انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر علم دین بھی ہیں جب کہ شہید ہونے والے دیگر افراد کی شناخت کانسٹیبل پرویز ،احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین