سرکاری سکولوں میں ٹیچرز کی بھرتی

سرکاری سکولوں میں 30 ہزار ٹیچرز کی بھرتی کا فیصلہ

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولز میں30ہزار سے زائد ٹیچرز کی اسامیاں اگلے مہینے مشتہر کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے سرکاری سکولز میں مختلف کیڈر کی ہزاروں کی تعداد میں ٹیچرز کی آسامیاں خالی ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے اس مقصد کیلئے محکمہ ابتدائی تعلیم کی جانب سے مقامی سطح پر بھرتی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود تاحال سرکاری سکولوں میں ٹیچرز کی مطلوبہ تعداد کو بھرتی نہیں کیا جاسکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے حکام نے ٹیچرز کی بھرتی کی تجویز پر اگلے مہینے عمل در آمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کیلئے پہلے مرحلے میں آسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا اور اس کے بعد ان پر بھرتی شروع کی جائے گی۔ مرحلہ وار طور پر صوبہ میں30ہزار سے زائد ٹیچرز کی بھرتی کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤ مقدمات، عمر ایوب کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور