کویت 7 افراد کو پھانسی

کویت میں پاکستانی سمیت 7افراد کو پھانسی دے دی گئی

ویب ڈیسک :کویت میں 2017 کے بعد پہلی بار 7 افراد کو عدالت کے حکم پر پھانسی دیدی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں ایک قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 2 خواتین اور 5 مردوں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر آج عمل درآمد کرتے ہوئے مجرمان کو ایک ساتھ پھانسی دیدی گئی۔جن افراد کو پھانسی دی گئی ان میں ایتھوپیا اور کویت سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ ایک پاکستانی، ایک شامی اور 3کویتی مرد شامل ہیں۔ ان کے نام اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
کویت کے معاون مشیرِ خارجہ برائے قانونی امور غنیم الغنیم نے بتایا کہ مجرمان قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ جنھیں کویت کے 1960 کے قانون 16 کے تحت ٹھوس شواہد اور اعتراف کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی۔تاہم انھوں نے مجرمان پر عائد مقدمات، دفعات اور سماعت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی واردات کی تاریخ، محرک اور مقتول کے بارے میں کچھ بتایا ۔واضح رہے کہ 17مئی 1964کو پہلی پھانسی کے بعد سے کویت میں اب تک 84افراد کو سزائے موت دی گئی جن میں 15پاکستانی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری