چینی صدر ن کینیڈین وزیراعظم کی سرزنش

چینی صدر نے بھری محفل میں کینیڈین وزیراعظم کی سرزنش کردی

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے شہر جکارتا میں جی 20 اجلاس کے موقع پرگفتگو لیک ہونے پر چین کے صدر شی جن پنگ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا اور ان کی سرزنش بھی کردی۔
چینی صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر ملاقات کی تفصیلات کو لیک کرنے کا الزام لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
چینی صدر شی جن پنگ نے 16 نومبر بدھ کے روز بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اس بات کے لیے سرزنش کی کہ انہوں نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے درمیان ہونے والی بات چیت کو میڈیا میں کیوں لیک کر دیا۔
سوشل میڈیا زیر گردش ویڈیو کلپ میں چینی صدر شی جن پنگ ٹروڈو پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ انہوں نے سابقہ ملاقات کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کر دیں اور ایسا کرنے میں وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ ہم دونوں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی بات چیت کینیڈین پریس میں لیک ہوئی۔ یہ سب مناسب نہیں ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ویڈیو میں جسٹن ٹروڈو نے چینی صدر کی تنقید کا خوش دلی سے جواب دیا اور کہا کہ میں آزاد اور کھلے ماحول میں بات چیت پر یقین رکھتا ہوں۔
یہ پہلا موقع ہے جب چینی صدر نے عوامی سطح پر اس طرح جذبات کا اظہار کیا ہے، اجلاس کے اختتام پر دونوں رہنما ہاتھ ملا کر رخصت ہوگئے۔

مزید دیکھیں :   اسد مجید خان کو نیا سیکرٹری خارجہ تعینات