آرمی چیف

آرمی چیف کا بہاولپور، اوکاڑہ فارمیشن کادورہ، فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ فارمیشن کے دورے کے موقع پر افسران اور دستوں سے بات چیت کی، دورے کے موقع پر فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ کیا
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بہاولپور اور اوکاڑہ فارمیشن کے دورے کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیرپور ٹامیوالی میں انٹیگریٹڈ فائر پاور مینیوور ایکسرسائز کا بھی مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف نے تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران اور دستوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے فوجیوں کو ہدایت کی کہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر بہاولپور کور کے دستوں، جے ایف-17 تھنڈر طیاروں، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مربوط فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے موقع پر بہاولپور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر