امریکی ایوان نمائندگان

امریکی ایوان نمائندگان پر ریپبلکن کاکنٹرول، سپیکر نینسی پلوسی عہدے سے دستبردار ہوگئی

ویب ڈییسک: امریکی ایوان نمائندگان پر ری پبلکنزکے کنٹرول کے بعد ڈیموکریٹ اسپیکرعہدے سے دستبردار ہوگئی ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ نینسی پلوسی جنوری میں ایوان میں ری پبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی
20 سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پلوسی نے کہا کہ وہ ایوان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔
دوسری جانب ری پبلکنز نے اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کیلئے تیاری شروع کردی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار