تیل کی دستیابی

تیل کی دستیابی چیلنج بن سکتی ہے،کمپنیوں نے حکومت کوآگاہ کردیا

ویب ڈیسک :تیل فراہم کرنے والی کمپنیز نے وزیرمملکت توانائی مصدق ملک کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے تیل کمپنیز پر 5ارب روپے سے زائد بوجھ ڈال دیاگیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تیل کی نقل و حمل کی لاگت 2 سے 3 روپے فی لٹر کم کر دی گئی، نقل و حمل کا 2 ارب 85 کروڑ روپے کا بوجھ کمپنیز پر ڈال دیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر گرنے کا ڈھائی ارب روپے کا بوجھ بھی کمپنیز پر ڈال دیا گیا، اس معاملے پر فوری فیصلہ نہ کیا گیا تو تیل کی دستیابی چیلنج بن جائے گی۔ خیال رہے کہ 15 نومبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار