پشاور رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ پھر تعطل کا شکار

پشاور رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ پھر تعطل کا شکار

ویب ڈیسک :پشاور کے رنگ روڈ کی تعمیر کا مسئلہ ایک بار پھر سے طول پکڑ گیا خیبر پختونخوا کی جانب سے منصوبے کی تخمینہ لاگت کو سنٹر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مہنگا قرار دیتے ہوئے منصوبہ منظور کرنے کی بجائے اسے واپس ارسال کردیا ہے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی ذرائع کے مطابق ناصر باغ تک رنگ روڈ کی منظوری 6جولائی کو 14ارب 70کروڑ روپے کی منظوری دی گئی مذکورہ پی سی ون پرانے مارکیٹ ریٹ سسٹم پر تیار کیا گیا تھا تاہم اسدوران 2022کا نیا مارکیٹ ریٹ سسٹم منظور کرلیا گیا جس کے بعد منصوبہ کی تخمینہ لاگت 17ارب روپے سے تجاوز کر گئی جس کی دوبارہ منظوری کیلئے اسے ایکنیک ارسال کردیا گیا جب یہ منصوبہ ایکنیک میں پیش کیا گیا تو اس دوران مارکیٹ ریٹ سسٹم میں مزید اضافہ ہوگیا اور منصوبہ کی کل تخمینہ لاگت 19ارب روپے سے بھی زیادہ ہوگئی وفاق کی جانب سے یہ اعتراض لگایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مارکیٹ ریٹ سسٹم وفاق سے زیادہ ہے اسی طرح نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا معیار خیبر پختونخوا کی سڑکوں کے برابر نہیں ہے اور اس سے کم قیمت میں وہ سڑک کی تعمیر کرتا ہے جس کے بعد انتہائی زیادہ قیمت کو جواب بناتے ہوئے اسے واپس کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ