ٹویٹر دفاتر بند

ٹویٹر نے اپنے دفاتر بند کر دیے

ٹویٹر نے کمپنی کے دفاتر آج سےعارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔
ٹویٹر حکام نے اپنے عملے کو ایک پیغام میں کہا ہے کہ ٹویٹر کے دفاتر کو عارضی طور پر بند کر کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ ٹویٹر کمپنی کے دفاتر 21 نومبر کو دوبارہ کھلیں گے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ٹوئٹر نے کمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں جب کہ دفاتر بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے بھی گریز کیا۔

مزید دیکھیں :   دہشت گردی کے خلاف جنگ پائیدار امن اور استحکام تک جاری رہے گی، آرمی چیف