پاکستان انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی میچ

پاکستان انڈر 19 نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہو گئی ہے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان کے کپتان سعد بیگ کو پلیئر آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا ، سعد بیگ نے 79 نے جبکہ عرفات منہاس نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بنگلہ دیش کی جانب سے تنویر نے دو جبکہ پرویز جیون نے ایک وکٹ حاصل کی، یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بنگلہ دیش کی ٹیم نے جیتا تھا

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات