آرمی چیف تعیناتی

آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہئیے، آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں، آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ سیاسی ہونے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا
ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے اور ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہئیے، یہ اقدام ادارے کو نقصان پہنچائے گا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم