صدر وزیرخزانہ ملاقات

صدر وزیرخزانہ ملاقات، آرمی چیف تعیناتی پر بات ہوئی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر وزیرخزانہ ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، آرمی چیف کا نام بدھ تک سامنے آجائے گا جبکہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہوگا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے منگل یا بدھ تک آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا، جو نام سمری میں آئیں گے اُن میں سے ہی ایک نام پر سب کا اتفاق رائے ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل پیر سے شروع ہوگا اور 29 نومبر کو تقریب ہوگی جبکہ اہم ترین تعیناتی سے متعلق اتفاق ہوگیا ہے کہ کسی بھی نام پر عسکری و سیاسی قیادت اتفاق کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر وزیرخزانہ ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بات کی، سسٹم میں فوج کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ملک کی تاریخ میں کسی نے اتنے الزام نہیں لگائے جتنے عمران خان نے لگائے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی