آرمی چیف تعیناتی

آرمی چیف تعیناتی پر اتفاق ہو چکا، رسمی اعلان باقی ہے، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف تعیناتی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، معاملہ پیپر پر آنا اور رسمی اعلان کیا جانا باقی ہے
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، معاملہ پیپر پر آنا اور رسمی اعلان ہونا باقی ہے جو کہ ایک دو روز میں ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس تعیناتی کا اختیار آئینی طور پر وزیر اعظم کا ہے اور وہ ہی اس کا فیصلہ کریں گے، چونکہ حساس نوعیت کے فیصلے پر اتفاق رائے ہوتا ہے اس لیے مشاورت بھی کی گئی البتہ اس کا ہرگز مقصد اختیار نہیں ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں جہاں اسحاق ڈار کی مدد کی ضرورت تھی وہاں اُن سے خدمات لی گئیں ہیں، ایک دو دنوں میں آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ