شیخ رشید

ایک تعیناتی سب پربھاری، غلط فیصلہ انتشار برپا کرسکتاہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لےجائےگاغلط فیصلہ انتشاربرپاکرسکتاہے۔
سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لےجائےگاغلط فیصلہ انتشاربرپاکرسکتاہے۔
شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہیں سکتے۔ خود ریلیف اورلوگوں کو تکلیف دی، حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہے نہ مسائل حل کرسکتی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ تباہ حال معشیت مزیدسنگین ہوسکتی ہے ہرحکومت شوگر مل مالکان مافیا کے زیر اثر ہوتی ہےزیاده شوگر ملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں جس کی سزاعوام اورکسان بھگتےہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان