ایم ڈی کیٹ نتائج

ایم ڈی کیٹ نتائج کااعلان،13ہزارامیدواروں کے نمبرز45فیصدسے کم

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ کیلئے 13نومبر کو لئے گئے ایم ڈی کیٹ کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے طالبہ ام حبیبہ نے92نمبرات کے ساتھ یہ ٹیسٹ ٹاپ کرلیا ہے جبکہ13ہزارسے زائد امیدواروں نے45فیصد سے کم نمبرات لئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری تفصیل کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں46ہزار232امیدواروں نے رجسٹریشن کی تھی جن میںسے 43 ہزار527 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا ہے اور 2ہزار705امیدوار ٹیسٹ کے دن امتحانی مراکزپرغیرحاضر رپورٹ کئے گئے تھے
ایٹا کے نتیجہ کے مطابق23امیدواروں کے پیپرز کو مختلف وجوہات کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے ٹیسٹ میںدوسرے نمبر پر عثمان ایاز خان نے 190 نمبرز لئے ہیں طالبعلم عاطف حیات، محمد طحٰہ ، محمد عبداللہ علی، حبا اکرام، شایان علی، دائود بابر، ثاقب حیات خان، عبداللہ احمد اور ابو ہریرہ نے 188نمبرز کے ساتھ ٹاپ ٹین پوزیشن میں جگہ بنائی ہے ایم ڈی کیٹ میں 177امیدواروں نے 90فیصد سے زائد نمبرز لئے ہیں جبکہ3ہزار720امیدواروں نے80فیصد سے89فیصد تک نمبرز لئے ہیں6 ہزار 705امیدواروں نے70سے79فیصد نمبرز لئے ہیں اور7ہزار451امیدواروں نے 60سے69 فیصد تک نمبر ز لئے ہیں 3ہزار921امیدواروں نے 55سے 59فیصد اور7ہزار790امیدواروں نے 45سے 54فیصد نمبرز لئے ہیں اس ٹیسٹ کی روشنی میں اہل امیدواروں کے داخلے جلد شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ،جیل سے پمز ہسپتال منتقل