سینئرقانون دان رضا اللہ دم توڑ

فائرنگ میں زخمی بار ہونیوالے سینئرقانون دان رضا اللہ دم توڑ گئے

ویب ڈیسک : تھانہ غربی کے علاقہ ٹیپو سلطان روڈ پر جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کی فائرنگ سی زخمی خیبر پختونخوا بار کونسل کا ممبر ہسپتال میں دم توڑ گیا جن پر فائرنگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ وکیل کے قتل کے خلاف وکلاء نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 16 نومبر کو ملگری وکیلان کے صوبائی آرگنائزر اور بار کو نسل ممبر رضا اللہ خان ایڈوکیٹ اپنے دفتر واقع ٹیپو سلطان روڈ میں موجود تھے اس دوران ملزم نے آکر انہیں گولی ماردی جس سے وہ شدید ہوگئے اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مجروح وکیل نے رپورٹ درج کروائی کہ اس کے بھتیجے جابر ولد معراج نے ان پر فائرنگ کی اور ان کا جائیداد تنازعہ چلاآرہا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جو واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ہسپتال میں زیر علاج وکیل گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اس ضمن میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے 4سے5گولیاں فائر کی جس کے بعد وہ زمین پر گر گئے تھے۔ مقتول کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ صبح11 بجے بمقام پشتخرہ بالا پشاور میں ادا کی جائے گی ۔ بار کونسل نے واقعہ کے خلاف عدالتی بائیکاٹ میں بھی توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط: چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےفل کورٹ اجلاس بلالیا