7f6d7911718e451990b77f57ff9a7c32 18

ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والے ٹرانزٹ سسٹم سے لے کر گیمنگ ڈیوائسز، وینٹی لیٹرز اور فوجی سازو سامان پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا عندیا دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں پھیلی وبا کا الزام ایک بار پھر چین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا کا تعلق ووہان کی لیبارٹری سے ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اب دنیا کہ تمام تر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں سے 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلا کو لے کر دنیا بھر قیاس آرائیاں عروج پر ہیں متعدد لوگوں کا کہنا ہے کہ وائرس ووہان لیب سے پہلا ہے جب کہ کورونا سے متعلق سازشی نظریات بھی سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے، بائیڈن