پاکستان میں مہنگائی کی شرح

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک : ملک میں مہنگائی کی شر ح28.67 فیصد ہوگئی ۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 28.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 13اشیاء میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔حالیہ ہفتے مین نمک کی قیمت میں 7.61فیصد ، چائے 5.90 فیصد مہنگی ہوئی ہے
ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 4.89 فیصد ،آلو 6 فیصد ،ٹماٹر 2.41 فیصد اورپیاز کی فی کلو قیمت میں 4.61 فیصد اضافہ ہوا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 3.66 فیصد بڑھی ہے۔آگ جلانے والی لکڑی کی فی من قیمت میں 6.32اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور 1.56، دال چنا 1.46فیصد،دال ماش 0.68 اور دال مونگ 0.62فیصد فی کلو سستی ہوئیں ہیں ۔گھی کی فی کلو قیمت میں 1.08 فیصد کمی آئی ہے۔اس کے علاوہ ایل پی جی جی کی قیمت میں بھی 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی اس کے ساتھ آٹے اور لہسن کہ قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب