آرمی چیف تعیناتی

آرمی چیف تعیناتی پر صدر نے گڑبڑ کی تو نتائج بھگتنا پڑیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم جو بھی آرمی چیف تعینات کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے، انہی تاریخوں میں لانگ مارچ کا اعلان تعیناتی کو متنازع بنانا ہے، صدر نے گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو انہیں نتائج بھی بھگتا پڑیں گے
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف تعیناتی کو متنازع بنانا ہے، ان کی آخری مایوس کن کوشش ہے کہ اداروں کو آئینی کردار ادا کرنے سے روکیں، آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، وزیراعظم جو بھی آرمی چیف تعینات کریں گے ہم ساتھ ہوں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف اپنا سوچتے ہیں، اس کا نقصان صرف خان کو نہیں پورے پاکستان کو بھگتنا پڑے گا، عمران خان اپنی سیاست کو تعیناتی سے لنک کر رہے ہیں، آپ کا مقصد حقیقی آزادی ہے پنڈی کیوں چُنا؟ پہلے بھی سازش کو ناکام کیا اب بھی عمران خان کی سازش کو ناکام کریں گے۔
صدر عارف علوی سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جہاں تک صدر عارف علوی کا کردار ہے، کیا وہ آئین، عوام، پاکستان اور جمہوریت سے وفاداری نبھائیں گے یا عمران خان سے دوستی؟ صدر عارف علوی نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر نے عدم اعتماد کے وقت غیر آئینی کام کرتے ہوئے غیر آئینی طریقے سے اسمبلی ختم کرانے کی کوشش کی، ان کے پاس آخری چانس ہے اور امید ہے آرمی چیف تعیناتی کے معاملے پر آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے، اگر گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو انہیں اس کا نتیجہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ،1زخمی