عمران خان پر قاتلانہ

عمران خان پر قاتلانہ حملہ: ملزم نوید کا جے آئی ٹی کو بیان

وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ کرنے والے ملزم نویدنے جے آئی ٹی کو حملے سے متعلق تفصیلات بتا دیں
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اکیلے ہی ان پر حملے کی منصوبہ بندی کی، فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا، میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، حملہ کرنے کے لیے 2 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا، کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کی۔
خیال رہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار ملزم نوید 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان پر وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع