حکومت کاسردیوں میں گیس نرخ نہ بڑھانے کافیصلہ

ویب ڈیسک : سردیوں میں گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی،حکومت نے گیس کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔وزارت پٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخ نہ بڑھانے سے100ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا،پہلے مرحلے میں کوشش ہوگی کہ وزارت خزانہ سبسڈی دے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سبسڈی نہ دی گئی تو100ارب روپے کو گردشی قرض میں ڈال دیا جائے گا۔سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطاً1294روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ رکھا تھا۔ سوئی ناردرن نے رواں مالی سال کا خسارہ178ارب81کروڑ روپے بتایا ہے۔ گزشتہ سال کی مد میں بھی295ارب26کروڑ روپے کا خسارہ شامل کیا گیا ہے ۔

مزید دیکھیں :   عمران خان شہباز شریف کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کراتے رہے خود گھڑیاں چوری کرتے رہے، رانا ثنااللہ