ایران میں حجاب مخالف مظاہرے

ایران میں حجاب مخالف مظاہرے، سکارف اتارنے پر2 اداکارائیں گرفتار

ویب ڈیسک: ایران میں جاری احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے پر دو اداکاراؤں کر گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری احتجاجی تحریک میں اداکارہ ہینگامہ غازیانی اور كتايون رياحی کو عوامی مقامات پر اسکارف اتار نے پر گرفتار کیا گیا، دونوں اداکاراؤں پر اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کے بھی الزامات ہیں۔

مزید پڑھیں:  سربراہ اقوام متحدہ کا خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

خیال رہے کہ ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا یران میں کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد 2 ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم