پشاور ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کے بغیر تنخواہیں

پشاورکے ہسپتالوں میں170”بھوت”ڈاکٹروں کی نشاندہی

ویب ڈیسک :مختلف اضلاع کے ہسپتالوںمیں گھوسٹ ڈاکٹرزکی موجودگی کی تصدیق کے بعد پشاور میں بھی170سے زائد ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کے بغیر تنخواہیں اورہیلتھ پروفیشنل الائونس لینے کی نشاندہی کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جس کی روشنی میں ان سے تنخواہیں کاٹی جائیں گی واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ڈاکٹرز بغیر کسی ڈیوٹی کے تنخواہیں اور ماہانہ مراعات وصول کررہے ہیں لیکن ہسپتالوں میں یہ لوگ حاضری نہیں دیتے ہیں
اس ضمن میں پشاور کے ہسپتالوں میں170ایسے ڈاکٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں ڈیوٹی پر حاضر ی لگائے بغیر ہی ایچ پی اے اورتنخواہ جاری کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ انڈی پنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے نشاندہی کے بعد ان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جس میں تنخواہیں کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں گھوسٹ ڈاکٹرز کی موجودگی کی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے تصدیق کی ہے اوربتایاہے کہ ان کیخلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور جلد اس بد عنوانی پر ایکشن لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم