بلدیاتی حکومتوں ترقیاتی فنڈز

بلدیاتی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز مالی صورتحال سے مشروط

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز مالی سال کے دوسرے حصے میں صوبے کی مالی صورتحال سے مشروط کر دئیے ہیں۔ صوبے کے مالی حالات بہتر ہوتے ہی کم سے کم نصف فنڈز یعنی 20ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے روزنامہ مشرق سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت صوبے کے 118ارب روپے وفاق کے پاس ہیں اور وفاق صوبے کو اس کا حق نہیں دے رہا صوبے کے پاس اپنے وسائل کیلئے فنڈز کی کمی ہے تاہم بلدیاتی حکومتوں کو فنڈز جاری کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی
رواں برس 37ارب روپے خیبر پختونخوا کے بندوبستی اضلاع جبکہ 4ارب روپے قبائلی اضلاع کی بلدیاتی حکومتوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں تیمور جھگڑا نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج نہ کریں انکا فنڈ وفاق سے فنڈ نہ ملنے کے باعث جاری مالی بحران کی وجہ سے جاری نہیں کیاجارہا تاہم امید ہے کہ مالی سال کے دوسرے حصے میں فنڈز کا مسئلہ حل ہوجائیگا وفاق سے فنڈز ملتے ہی کم سے کم نصف ترقیاتی بجٹ بلدیاتی حکومتوں کو جاری کردیں گے۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت سے فنڈز اور اختیارات نہ ملنے کیخلاف 24نومبر کو پشاور میں دھرنے اور احتجاج کا اعلان کررکھا ہے 19دسمبر کو بلدیاتی حکومتوں کے پہلے مرحلے کے بعد سے اب تک ترقیاتی فنڈز کی مد میں صوبائی حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو ایک پائی بھی جاری نہیں کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو