پشاور جعفر ایکسپریس بحال

پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس 3 ماہ بعد بحال

ویب ڈیسک :شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تینماہ سے تعطل کا شکار جعفر ایکسپریس کو پشاور کے لیے مچھ سے بحال کر دیا گیا ہے۔ ڈی ٹی او ریلوے ابراہیم بلوچ کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اتوارکو11بج کر10منٹ پر مچھ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے مچھ کے لیے شٹل بس سروس شروع کر دی گئی ہے.
ابراہیم بلوچ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہرک ریلوے پل کی بحالی تک روزانہ شٹل بس پر مچھ لے جایا جائے گا، ڈی ٹی او ریلوے نے یہ بھی کہا ہے کہ ہرک ریلوے پل کی بحالی کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے چلائی جائیگی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ تا پشاور جعفر ایکسپرس سیلاب کے باعث ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے معطل ہو گئی تھی ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، یتیم بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد