ٹیسٹ سکواڈ

ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ابرار احمد اور محمد علی کی کیا کارکردگی ہے؟

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں دو نئے کھلاڑی لیگ سپنر ابرار احمد اور فاسٹ بائولر محمد علی کو شامل کیا گیا ہے، ان دونوں کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکواڈ میں جگہ بنائی ہے، ابرار احمد کا تعلق سندھ سے ہے اور اس چوبیس سالہ لیگ سپنر نے جاری قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، ابرار احمد نے اب تک کھیلے گئے چھ میچوں میں مجموعی طور پر 43 شکار کئے ہیں، انہوں نے چار مرتبہ پانچ یا چار وکٹیں بھی حاصل کیں، محمد علی سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ گزشتہ دو ڈومیسٹک سیزن میں سرفہرست فاسٹ بائولر ہیں، انہوں نے اب تک ڈومیسٹک کرکٹ کے دو سیزن میں 56 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، جاری قائد اعظم ٹرافی میں محمد علی نے اب تک چوبیس وکٹیں لے رکھی ہیں جس میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں لینا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا